ماسکو — روس کے سابق نائب وزیراعظم، وزیرِ دفاع اور کریملن کے سابق چیف آف اسٹاف سرگئی ایوانوف - (Sergei Ivanov) 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے چند انتہائی معتمد اور بااثر ترین ساتھیوں میں شمار کیے جاتے تھے، جن کی پوتن کے اقتدار کو مضبوط بنانے میں اہم ترین سیاسی خدمات تھیں۔
سرگئی ایوانوف نے سوویت یونین کے دور میں کے جی بی (KGB) کے انٹیلیجنس افسر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بعد میں روس کے وزیرِ دفاع کے طور پر خدمات انجام دیں۔ 2000ء کی دہائی میں انہیں سیاسی حلقوں میں ولادیمیر پوتن کے ممکنہ صدارتی جانشین کے طور پر بھی دیکھا جاتا رہا۔ کریملن نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے ریاست کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔
