دنیا
مرکزی صفحہ پر واپس
بارسلونا میں پانی کی شدید قلت کے باعث نئی پابندیاں نافذ
سپین کے شہر بارسلونا اور اس کے گردونواح میں خشک سالی کی صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی ہے جس کے بعد حکومت نے آج سے پانی کے استعمال پر نئی سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ان پابندیوں کے تحت پبلک پارکس میں پودوں کو پانی دینے، کاریں دھونے اور سوئمنگ پولز کو بھرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈیموں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک گر گئی ہے اور اگر بارشیں نہ ہوئیں تو آئندہ ماہ سے پینے کے پانی کی راشننگ بھی شروع ہو سکتی ہے۔
سیاحت کے شعبے نے پابندیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ گرمی کا موسم شروع ہو رہا ہے اور لاکھوں سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔ حکومت نے ہوٹلوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پانی کو بچانے اور سیاحوں کو آگاہ کرنے کے لیے اختراعی طریقے اختیار کریں۔ دریں اثنا، حکومت نے ڈی سیلینیشن پلانٹس کی صلاحیت بڑھانے کے لیے ہنگامی فنڈز بھی جاری کیے ہیں۔ ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے اور اسپین کو مستقبل میں پانی کے انتظام کے لیے مستقل اور پائیدار حل تلاش کرنا ہوں گے۔
کیا آپ کو یہ تحریر پسند آئی؟
خصوصی خبریں اور روزانہ کی اپ ڈیٹس حاصل کرنے کے لیے سبسکرائب کریں۔
